گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں نے صدر فیٹیف کو خط لکھا ہے جو پبلک کررہا ہوں،
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جلد تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دینے پر صدر فیٹیف کا شکرگزار ہیں،بھارت بھی کسی دوسرے ملک کی طرح فیٹیف کی منی لانڈرنگ و ٹرر فنانسنگ قوانین و قواعد کا پابند ہے، فیٹیف جلد بھارت کیخلاف پاکستان کی طرز پر تحقیقات شروع کریں، میں اپنے خطوط میں زور دیتا آرہا ہوں کہ فیٹیف بھارت کیخلاف اقدامات شروع کرے،اس میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا کہ ریاستی سطح پر ہندوستان دہشت گردی کی مالی اعانت میں ملوث ہے،فیٹیف کیطرف امتیازی سلوک پر پاکستانی عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، فیٹیف کیطرف سے بھارت کو مکمل جبکہ پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کیساتھ فیٹیف کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے کورونا کے دوران دن رات کرکے فیٹیف کے 27 میں سے 21 نکات پورے کئے، پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 123 بلین ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے، اس جنگ میں پاکستان کے 74،000 سے زیادہ شہریوں اور فوجیوں کی جانیں قربان ہوئیں،
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس سے فیٹیف نے اسطرح کے بھاری مطالبات کئے ہیں، فیٹیف کی گرے لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 38 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، لگتا ہے فیٹیف پاکستان کو دیوالیہ پن کی سرخ لکیر کی طرف دھکیل رہا ہے،جلد سینئر وکلاء ، دانشوروں ، اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر مشتمل وفد کو فیٹیف لے جارہا ہوں،فیٹیف کو پاکستان کیخلاف امتیازی سلوک پر شواہد پیش کرینگے، فیٹیف میں دہشت گردی کی مالی اعانت پر بھارت کے خلاف شواہد کے ساتھ شکایت درج کرینگے،حکومت کو چاہئے تھا کہ قومی معاملات پر اتفاق و اتحاد پیدا کرتا، حکومتی وزراء کے بیانات ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہے،
یہی رویہ رہا تو پاکستان میں جمہوریت کو خطرہ دیکھ رہا ہوں، سید یوسف رضا گیلانی کو نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،لارڈ نذیر کو باعزت بری ہونے پر اپنے اور قوم کیطرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،لارڈ نذیر کو کشمیریوں کے کئے بہادرانہ آواز پر بیہودہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان بارے فیٹیف کی نیت اچھی نہیں لگ رہی ہے
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پر فیٹیف کی جانب سے پابندیاں مزید سخت کرنے کا امکان ہےفیٹیف کے صدر کو پاکستان کے حوالے سے ایک اور خط لکھا ہےفیٹیف کو بھارت کے خلاف اقدامات کی سفارش کی تھیفیٹیف نے بھارت کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئےصدر فیٹیف سے بھارت سے متعلق اقدامات نہ کرنے کی وجہ پوچھی ہے گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا مالی نقصان 100 ارب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے, امریکہ سے تعلقات کی بہتری تک پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، پاکستان کے خلاف فیٹیف میں شکایت کنندہ امریکہ ہے، پاکستان کو فیٹیف کے حوالے سے امریکہ سے براہ راست بات کرنی چاہئے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دیافیٹیف بھی مسئلہ کشمیر کی طرح اہم مسئلہ ہےپاکستان میں ڈالر کی قیمت 170 تک جائے گی پاکستان کو آئی ایم ایف کے مطالبات تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں حکومت کو کئی خطوط لکھ چکا ہوں کہ مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے، حکومت بھارت کیخلاف جانے میں دیر کر رہی ہے، میں چین کو تنبیہہ کرتا ہوں کہ اگر وہ سمجھ رہے ہیں کہ بھارت ٹھنڈا ہو چکا تو ایسا نہیں ہے اوورسیز پاکستانیوں سے جلد ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہیگ میں ملاقات کروں گاہیگ کے بعد فرانس بھی جاون گا اور پاکستان کا کیس لڑوں گاایک مضبوط ٹیم کے ہمراہ عالمی عدالت انصاف بھی جاوں گا