اوکاڑہ (نامہ نگار): ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینے گئے 92 موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ان موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ان موبائل فونز کو ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔ برآمد شدہ موبائل فونز کو ڈی پی او آفس کمیونٹی لائنز سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی قیمتی اشیاء کی ریکوری ممکن بنائی گئی ہے اور آئندہ بھی شہریوں کے مال و اسباب کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔