کراچی:گرین لائن بس کو حادثہ، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

0
144

کراچی:گرین لائن بس کوحادثے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ بس فٹ پاتھ پر ٹکرانے سے بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائیگی۔

ترجمان گرین لائن بس کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں آئی ہیں۔ جدید بسیں حفاظت کے اعلیٰ معیار سے لیس ہیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔ بریک فیل ہونا خارج از امکان ہے۔

کراچی گرين لائن بس سروس کے آدھے ادھورے منصوبے نے کسی حد تک ٹرانسپورٹ کےمسائل کم کردئیے تاہم اب ابھی بہت کام باقی ہے۔کراچی میں چند ماہ قبل گرین لائن بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد رکھ دی گئی۔ تاہم لیکن ٹاورکےبجائےنمائش تک نامکمل ٹریک اورفیڈر بسیں نہ چلنے کے باعث شہری اس انقلابی سہولت سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔

نجی کمپنيوں کے بائيک رائیڈرز نے اس مسئلے کا حل اپنی سروس دےکر نکال ليا ہے۔ گرين لائن اسٹيشنز کے باہر مسافروں کو ان کی اگلی منزل پر پہنچانے کيلئے بائیک رائیڈرز موجود ہوتے ہيں۔اس وقت گرين لائن کا استعمال کرنے والوں ميں موٹرسائيکل سواروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اپنی موٹرسائيکليں بس اسٹيشن کے باہر کھڑی کرکے اے سی بس ميں آرام دہ اور باکفايت طريقے سے منزل پر پہنچتے ہيں۔

شہر کےپہلےميگا ٹرانسپورٹ پروجيکٹ پر اس وقت روزانہ 50 ہزارمسافر سفرکررہےہيں۔انتظاميہ رش کوديکھتے ہوئے محدود اسٹيشنز پر رکنے والی ايکسپريس سروس شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔گرین لائن بس سروس کے مختلف اسٹيشنز پر برقی زينے کام نہيں کررہے ہيں جبکہ لفٹس کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ اور معذور مسافروں کو بھی پريشانی کا سامنا ہے۔

Leave a reply