بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 محافظ زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام محافظوں کو فوری طبی امداد کے لیے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دستی بم حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خیبر میں سی ٹی ڈی آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
ایران پر پابندیاں اٹھانے کی قرارداد سلامتی کونسل نے مسترد کر دی
ایران پر پابندیاں اٹھانے کی قرارداد سلامتی کونسل نے مسترد کر دی
کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ