امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعددمواقع موجود ہیں، پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کو دور کر نے کی ضرورت ہے-
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کےوفد کےسربراہ جینٹری بیچ نےصحافیوں سےملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیاوہ نامناسب تھا،میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں، کاروبارکے لیے آیا ہوں۔
امریکی سرمایہ کارنے کہا کہ دنیا میں امن وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پریقین رکھتے ہیں، پاکستا نی حکومت امریکن نئی قیادت کےساتھ ہم آہنگ ہے، پاکستان میں معدنیات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کی جانب سے ہائی جیکنگ کا سگنل،بھارت میں ریڈ الرٹ
جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینیل ایک زبردست امریکن ہیں، گرینیل نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی جعلی وڈیودیکھ کروہ گمراہ ہوئے، میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کیا گیا، گرینیل پاکستان کےنظام انصاف کامکمل احترام کرتے ہیں، پاکستان اورامریکا کے تعلقات تاریخی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میراحکومت کی معاشی سفارتکاری سےکوئی تعلق نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانیوں کے پاس زیادہ سے زیادہ اپنا گھرہو، پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف متعددقربانیاں دیں، امریکا پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرتاہے۔
مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے،وزیر توانائی