سرگودھا:بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)بھاگٹانوالہ میں دلہن کے 2بھائیوں کی فائرنگ سے دولہاہلاک،سربالا شدید زخمی
تفصیل کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا جاں بحق جبکہ اس کا سربالا شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے باعث باراتیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ، پولیس نے مقتول کی لاش او ر زخمی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں عدنان عرف چاند بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کا استقبال کیا گیا، نکاح خوا ں نے عدنان کا نکاح پڑھانا شروع کیا تو دلہن کے دو بھائیوں ںے فائرنگ کردی جس کے باعث دولہا عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا سربالا ریاض شاہین شدید زخمی ہوگیا ۔

ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے باعث باراتیوں نے موقع سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چار بھائی ہ ہیں جبکہ والدین وفات پا چکے ہیں ، دو بھائی اپنی 25سالہ بہن کی شادی عدنان سے کروانا چاہتے تھے جبکہ دو بھائی شادی کیخلاف تھے ۔

ملزمان کی مرضی کیخلاف بہن کی شادی پر انہوں نے فائرنگ کرکے دولہے کو موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیں گے

آر پی او شارق کمال صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئےنواحی علاقہ بھاگٹانوالہ میں گھر آئی بارات پر دلہن کے دو بھائیوں کی فائرنگ، دولہا کےجاں بحق اوراس کے سربالے کے شدید زخمی کی رپورٹ طلب کرلی ہے

وقوعہ کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،کرائم سین یونٹ اور فورینزک موبائل بھی موقع پر موجود ہیں

آر پی او نے حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے،سرگودھا پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عدنان عرف چاند ولد مختار قوم کھوکھر بعمر 32 سال سکنہ مدینہ کانونی ،مضروب ریاض شاہین ولد محمد احمد بعمر 34/35 سال مسلم شیخ سکنہ مدینہ کانونی
جبکہ ملزمان عمران،عرفان،ارشد پسران محمد رفیق وغیرہ قوم مسلم شیخ سکنہ مدینہ کالونی،آلہ قتل، مضروب۔پسٹل 30 بور،وجہ عناد، رشتے کا تنازعہ تھا

Leave a reply