لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ انڈیا کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر دو بجے شروع ہوگی-

آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پہلے یہ ٹکٹ خرید سکتےہیں جو پیر 27 جنوری کو دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سے دستیاب ہوں گی جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں،فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی میں میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا،فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

Shares: