گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر کے روز تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ او مندرہ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تفتیش کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق، واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور ملزم/ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Shares: