گوجرخان : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ محمد ظہیر خان کی حیات و خدمات پر کتاب کی تقریب رونمائی

باغی ٹی وی ،گوجرخان( شیخ ساجد قیوم، نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ محمد ظہیر خان کی حیات و خدمات پر کتاب کی تقریب رونمائی
تفصیل کے مطابق گوجرخان جینٹری کالج لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق ایم این اے و مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راجا محمد ظہیر خان مرحوم کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب مرد درویش کی تقریب رونمائی 28 ،اکتوبر بروز جمعہ دن اڑھائی بجے جی ٹی روڈ پر واقع مقامی ھوٹل میں منعقد ھوگی تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کریں گے سیاسی سماجی علمی ادبی اور صحافتی شخصیات اس موقع پر اظہار خیال کریں گی

Leave a reply