گوجر خان (باغی ٹی وی،نامہ نگارشیخ ساجدقیوم) شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے نواحی قصبے آہیر میں ولیمے کے کھانے سے متعدد باراتی بیمار ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ روز ولیمے کا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

37 مریضوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال نے بتایا کہ مریض گذشتہ روز صبح سے ہسپتال پہنچنا شروع ہوئے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ ان کا علاج معالجہ یقینی بنا رہی ہے۔

تاحال واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم شبہ ہے کہ کھانے میں شامل کسی شے کے خراب ہونے کی وجہ سے باراتی بیمار ہوئے۔ انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Shares: