گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کے علاقہ چکڑالی میں بیل دوڑ کے دوران فائرنگ واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ،فائرنگ سے ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق اور 04 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،مقتول کی شناخت عاصم صدیق کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ملزم نے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا