گوجرخان،باغی ٹی وی(شیخ ساجد قیوم)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے گوجرخان بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے عہدیداران سے نئے جوڈیشل کمپلیکس کے حوالہ سے گفتگو میں وکلاء کے مسائل کے حل کے بارے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اس جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیرمیں حکومت ہرممکن تعاون کریے گی،وفاقی وزیر گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے لئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک گوجرخان بارکے صدرمحمد عرفان قریشی اور سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اخلاص کے حوالہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے،بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر محمدیاور منیر ملہوترہ کے مطابق اس موقع پر حسن رضاپاشااورپاکستان بار کونسل کے دیگرممبرزبھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے ملک و معاشرہ میں وکلاء کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے قیام وطن، قانون و انصاف کی سربلندی اور جمہوریت کی بحالی میں گوجرخان بار کے کردار کو بے حد سراہا،گوجرخان بار کے صدرمحمد عرفان قریشی اور سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اخلاص نے وکلاء کیمو نٹی کے لیے نیک خیالات اور گوجرخان بارچیمبرزکے حوالہ سے کی بھر تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں