گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 95 ج ب میں اتائی ڈاکٹر جاوید کے ہاتھوں ایکسپائر انجیکشن لگنے سے اختر علی ولد اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان سر درد کی شکایت پر اتائی کے پاس گیا تھا، جہاں انجیکشن لگانے کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

اتائی جاوید نے اپنے گھر میں کلینک قائم کر رکھا تھا، جہاں انگریزی ادویات اور ایکسپائر میڈیسن کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اہل علاقہ نے ڈی سی ٹوبہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عطائی کو سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

مقامی پولیس موقع پر موجود ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Shares: