گوجرہ: بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-2026، اتحاد گروپ کی کامیابی

گوجرہ,باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات 2025-2026 اتحاد گروپ اور الائیڈ گروپ کے امیدواروں کے درمیان بار روم میں منعقد ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم اور الائیڈ گروپ کے فرقان محمود وڑائچ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم نے 189 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے طارق محمود اور الائیڈ گروپ کے رانا عمیر کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں اتحاد گروپ کے طارق محمود نے 180 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے شہزاد سلطان اور الائیڈ گروپ کے یاسر چھینہ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں الائیڈ گروپ کے یاسر عباس چھینہ نے 167 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ایڈیٹر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد اور اتحاد گروپ کے ثاقب اقبال خان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد نے 170 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

اتحاد گروپ کے صدر مرزا طارق حسین بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی سیدہ بسمہ شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ جیتنے والے امیدواروں نے بار روم کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔

Comments are closed.