گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ میں مصور ویلفیئر کمپلیکس پینسرہ روڈ پر خوشخطی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کی قیادت ناظم اعلیٰ شعبہ قرآنی خطاطی شاہد انجم آرٹسٹ، محمد اکرم سعید اور قاری شفیق الرحمن نے کی۔ اس مقابلے میں مختلف سکولز کے طلبا نے حصہ لیا اور بہترین خوشخطی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلہ کے نتائج کے مطابق شب نور ڈان سکول کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالمعز گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول گوجرہ نے دوسری پوزیشن، جبکہ محمد زوہیب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فہیم الظفر خان شیر وانی تھے، جنہوں نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تبسم بٹا لوی بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی۔ آخر میں حافظ محمد عباس صدر مصور ویلفیئر کونسل کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کی محنت کو تسلیم کیا گیا۔

Shares: