گوجرہ: چوہدری اعجاز اختر کہوجہ کی صدارت اور لائسنس کی بحالی پر بار ایسوسی ایشن میں خوشیاں

گوجرہ ( باغی ٹی وی، نامہ نگارعبد الرحمن جٹ) صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز اختر کہوجہ کی صدارت اور وکالت کا لائسنس بحال ہوگیا، جس کے بعد بار ایسوسی ایشن میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔

چوہدری اعجاز اختر کہوجہ اور ارسلان آفتاب کہوجہ ایڈووکیٹ کو کچھ عرصہ قبل چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر چئیرمین پنجاب بار کونسل کی جانب سے لائسنس معطل کیے گئے تھے اور انہیں صدارت کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، حال ہی میں پنجاب بار کونسل نے ان کے لائسنس اور صدارت کو غیر مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے اراکین نے مسرت کا اظہار کیا۔

چوہدری اعجاز اختر کہوجہ نے اپنی بحالی پر ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد اکرم ایڈوکیٹ اور اپنے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے ان کی بحالی پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے، پھولوں کے ہار پہنائے، اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشیوں کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

یہ واقعہ بار ایسوسی ایشن میں ایک نئے عزم اور جوش و خروش کا باعث بنا ہے، اور اراکین نے امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری اعجاز اختر کہوجہ کی قیادت میں بار کی سرگرمیاں مزید کامیاب ہوں گی۔

Comments are closed.