گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) بچوں کومعاشرہ کا اچھا انسان بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے۔معیاری تعلیم وتربیت وطن عزیزکی ترقی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار سی ای اوایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی ہونے والی سکول کونسلزکے حوالہ سے پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولزپرنسپل صاحبان سے میٹنگ میں کیا۔جس میں ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری محمد اصغر،ڈپٹی ڈی ای اومیاں زاہد اقبال اورپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاطف کسانہ نے بھی خطاب کیا۔سہیل اظہر نے مردوخواتین پرنسپل صاحبان کو سکول کونسلز کی اہمیت سے آگاہ کیااور زور دیتے ہو ئے کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں طلباء کے والدین سے مکمل ہم آہنگی اورمشاورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔تاکہ تعلیم کے میدان میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔کیونکہ آج کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔آخر پر سی ای او کا شکریہ اداکرتے ہو ئے کہاگیا کہ موصوف اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اپنا بہترین کرداراداکر تے ہیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں