باغی ٹی وی ،گوجرہ (نامہ نگارعبد الرحمن جٹ ) شہر میں تجاوزات ، راستے سکڑگئے،ہرطرف گندگی کے انبار،ڈینگی سمیت وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ
تفصیل کے مطابق عرصہ درآز سے شہر میں صفائی مہم کاغذی اور تصویری حد تک محدود کردی گئی ہے ، شہر میں جگہ جگہ کوڑاکرکٹ کے ڈھیر اور ابلتے سیوریج نالے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔میونسپل کمیٹی کےحکام اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف، شہریوں کے ڈینگی سمیت وبائی امراض میں مبتلاء ہونے کاخدشہ ہے، وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹینٹ کمشنرگوجرہ کے واضح احکامات کے باوجود میونسپل کمیٹی گوجرہ کے حکام کی جانب سے صفائی مہم میں عدم دلچسپی کے باعث کاغذی کارروائی اور تصویریں بنانے تک محدود ہوچکی ہے جب کہ شہر میں صفائی کی ابترصورتحال پر شہری مشکلات کاشکار ہیں ۔سیوریج نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے پر نالیوں کاگندہ پانی سڑکوں اور گلیوں جن میں ٹاکی محلہ، کوٹ غلام محمد اور حفیظ پارک میں جمع ہونا معمول بن گیا ہے شہریوں کا کہناہے کہ میونسپل افسران کی غفلت کے باعث شہر کچراکنڈی میں تبدیل ہوچکاہے وہیں پر مبینہ طور پر دکانداروں سے بھتہ بھی وصول کیاجاتا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اندرون شہر اور مین سڑکوں پر ملازمین کی ملی بھگت سے جگہ جگہ چنگ چی سٹینڈ اور ریڑھیوں والوں کی عارضی تجاوزات اور میونسپل کمیٹی کے اپنے آفس سے چند قدم کی دوری پر دکانوں کے آگے موٹرسائیکلوں کے خودساختہ سٹینڈز کے باعث ٹریفک جیسے مسائل پیدا ہوچکے ہے جس پر مقامی افسران کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ۔ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ ہیں اور کمشنر فیصل آباد سے فوری کارروائی کامطالبہ۔

Shares: