گوجرہ: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان فرار

گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبد الرحمن جٹ) گوجرہ کی سٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مونگی روڈ پر گشت کے دوران آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کرتی ہوئی ان تک پہنچی، لیکن ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور مزید نفری طلب کی۔

دھند اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں نے زیر استعمال موٹر سائیکل پھینک کر پیدل فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر اس کی چھان بین کی، جس دوران معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل 22 نومبر کو چک نمبر 99 ج ب کے رہائشی عاطف منظور سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔

Comments are closed.