گوجرہ: موٹر سائیکل حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق
گوجرہ،باغی ٹی وی (نامپ نگارعبدالرحمن جٹ) موٹر سائیکل حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے جھنگ روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔
الحبیب ٹاؤن جھنگ کے رہائشی محمد اشرف اور اس کا بیٹا فہیم اشرف موٹر سائیکل پر گوجرہ کی جانب آ رہے تھے کہ چک نمبر 430 ج ب کے قریب ان کی موٹر سائیکل ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد ان کی موٹر سائیکل ایک گزرتی ہوئی کار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرہ منتقل کیا۔ تھانہ صدر پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔