مزید دیکھیں

مقبول

سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج...

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیف...

سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

سعودی عرب کے ’سوئے ہوئے شہزادے نے اپنی زندگی...

ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے انکشاف کیا ہے کہ...

گوجرہ : گندم کی غیرقانونی نقل وحمل کی روک تھام ، موٹر وے پولیس کارروائی کرے گی

گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) زونل کمانڈر ڈی آئی جی محمد سلیم چوہدری نے محکمہ فوڈ کی درخواست پر گندم کی ضلعی حدود سے غیر قانونی طریقہ سے نقل و حمل پر پابندی پر عملدرآمد کرنے کے لیئے محکمہ فوڈ کے افسران سے آپریشنل میٹنگ اور تعاون کا حکم جاری کیا۔
زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر ایم فور سیکٹر ون سپرینٹینڈنٹ پولیس جاوید اقبال چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن آفیسر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے میٹنگ کی۔ ضلعی فوڈ کنٹرولر محمد زمان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ ایس پی جاوید اقبال چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے سلسلے میں بہتر ہم آہنگی کی یقین دہانی کروائی ۔ مزید برآں ، ضلعی انتظامیہ نے ہموار کام کرنے اور گندم کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔
موٹر وے پولیس اور محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ضلعی حدود سے باہر غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کے لئے تمام تر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ موٹروے پولیس کے افسران نے محکمہ خوراک پنجاب سے خصوصی تعاون کی درخواست کو قبول کیا۔ ڈی آئی جی محمد سیلم چوھدری نے دونوں محکموں کے افسران کا ایک دوسرے کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا . موٹروے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر محکمہ فوڈ افسران نے موٹروے پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا.

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں