گوجرہ :بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید
گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی – ڈاکٹر عطاء اللہ حمید
مطابق بجلی بلوں میں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی بلوں کو جمع کرانے کی بجائے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں عوام کن مشکلات کا شکار ہے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں ہے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام چوک ملکانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہو ئے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید سمیت دیگر مقررین نے کیا۔
شہر کی مختلف سیاسی سماجی اور تاجر تنظیموں نے بھی ریلیوں کی شکل میں احتجاج میں حصہ لیا۔ مقررین نے کہاکہ سیاست دانوں نے ذاتی مفادات لوٹ مار اور کرپشن کے زریعے ملک کوکھوکھلاکر رکے رکھ دیاہے یہ کہاں کا انصاف ہے، ہمارے ملک میں پیدا ہو نے والاغریب کا بچہ مقروض ہو اور امیر کابچہ عیاشیاں کر تاپھرے،
مقررین نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملکی خوشحالی ترقی اور غیر ملکی قرضوں سے چھٹکاراممکن نہیں ہے اس لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام لوٹ مار کی سیاست کر نے والے سیاست دانوں کو مستردکریں جماعت اسلامی ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے گی اورغریب کی خوشحالی کا پروگرام لائے گی۔