گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمان جٹ) زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک
گوجرہ میں زمین کے تنازعہ پر سسرال آئے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ فیصل آباد کے چک نمبر91ج ب جگت پورہ کے محمد نوید کی شادی تھانہ صدر گوجرہ کے چک نمبر360ج ب بوبک کے محمدادریس کی بیٹی سے ہوئی تھی جو کہ اپنے سسرال آیا ہو اتھاکہ جہاں پرمحمد نویدکامحمد عباس اورمحمد اشفاق سے سسرالی زمین کا تنازعہ تھا کہ اسی رنجش کی بناء پر محمد عباس وغیرہ نے محمد نوید پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدخمی ہوگیااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔
شدید زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں پرشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی تھانہ صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔