گوجرہ :سانحہ9مئی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں ایک تقریب کی گئی

گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے )سانحہ9مئی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں ایک تقریب کی گئی

گوجرہ سانحہ نومئی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی گوجرہ میں ایک تقریب کا اہتمام انجمن تاجران گوجرہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے کیا جس میں علماء کرام سید اسرار البہار شاہ صدر متحدہ علماء کونسل گوجرہ سید سبطین شاہ ممبر امن کمیٹی ٹو بہ ٹیک سنگھ انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو جنرل سیکرٹری ملک امجد ضیا عمران حفیظ اورسول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی جس میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئےپاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں سانحہ نو مئی پرزور مذمت کی گئی آخر پر سید اسرارالبہار شاہ نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کروائی اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے

Leave a reply