گوجرہ: زمین کے تنازعے پر فائرنگ، دودھ والا قتل
گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) تھانہ نواں لاہور کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
ملزموں کی شناخت محمد افضل عرف بگو اور منور عرف کلو کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان چک نمبر 335 ج ب کے رہنے والے ہیں۔ مقتول محمد نواز ولد محرم قوم ملوکہ، عمر 45/46 سال، سکنہ 248 ج ب تھانہ لنگرانہ ضلع چنیوٹ تھا۔ وہ دودھ کا کاروبار کرتا تھا اور آج موٹر سائیکل پر دودھ لے کر جا رہا تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا جو اس قتل کی وجہ بن سکتا ہے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے نواں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔