گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ) ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن, بےگناہ بھی ناجائز شکنجے میں آنے لگے
تھانہ سٹی کے دبنگ ایس ایچ او چوہدری حاکم علی کے حکم پر ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن جاری۔مگر کچھ بااثر سود مافیا نے ان میں ایسے لوگ بھی شامل کر دیے ہیں جو کہ سراسر ناجائز ملوث کیے جارہے ہیں جب کہ وہ انتہائی غریب اور کمزور بے بس لاچار لوگ ہیں۔ ان لوگوں کو زبردستی طور پر ڈکیت گینگ میں ملوث کروانے والے مافیا وہ بااثر لوگ ہیں جو سود کا مکروہ دھندا کرتے ہیں سود وصول نہ ہونے کی صورت میں یہ لوگ محکمہ پولیس سے غلط بیانی کرکے ان لوگوں پر ایف آئی آر کا اندراج کروا دیتے ہیں جن کی بدولت غریب بے بس اور کمزور لوگ ان کی بھینٹ چڑھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور ان کا شکار بن جاتے ہیں اسی طرح کا ایک اور دل خراش واقعہ سامنے آیامونگی روڈنزد371ج۔ب کےرہائشی رانامظہرنےپریس کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ میرا حاجی الیاس اور حاجی اسحاق نامی شخص کےساتھ میراسودکےپیسوں کالین دین تھااسی چکرمیں انہوں نےسٹی پولیس گوجرہ سےغلط بیانی کرکےمیرابیٹامجاہدڈکیتی کےمقدمہ میں اٹھوا دیاحالانکہ میرےبیٹےنےقطعا وہ ڈکیتی نہیں کی مجھ سےیامیرےساتھ جتنےبھی بندےپریس کانفرنس میں موجودہیں ہم سب اس بات کاحلف اٹھاتےہیں کہ میرےبیٹےنےیہ ڈکیتی نہیں کی میری ہاتھ باندھ کراحکام بالا آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد،سی پی او فیصل آباد،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی ایس پی گوجرہ،ایس ایچ او سٹی چوہدری حاکم علی سےہاتھ باندھ کر اپیل ہے بیشک ہم سب سےحلف لے لیں ہمارا بچہ بےگناہ ہے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے
Shares: