گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) آج قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پر وقار تقریب جناح ہال میونسپل کمیٹی گوجرہ میں زیر صدارت جناب اشتیاق احمد گوندل چیف آفیسر منعقد ہوئی۔ ۔جس میں تمام سٹاف کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیف آفیسر اشتاق احمد گوندل نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نےاپنے عملی کردار سے ہی دنیا کی تاریخ میں عظیم مقام حاصل کیا۔ قائدا عظم کی اپنے قومی مقصد کی لگن اور وابستگی حیران کن تھی۔ ان کے جذبے اور عزم نے پاکستان کا معجزہ کر دیکھایا۔ ۔قدرت جب کسی قوم پر مہربان ہوتی ہے ۔۔یا کسی قوم کی تقدیر سنوارنا چاہتی ہے تو وہ اس قوم میں قائداعظم محمد علی جناح جیسے بے لوث اور سر فروش قائد پیدا کرتی ہے۔ ۔۔۔
یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائداعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان

Shares:








