گوجرہ: فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) چک نمبر 154 گ ب ڈھوٹیاں کے رہائشی میاں منظور الحق کی مونگی روڈ پر واقع تاج فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ امام بخش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو فارمیسی پر پہنچے اور گارڈ سے گن چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ امام بخش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

Comments are closed.