گوجرانوالہ:سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کا جائزہ اجلاس ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت کمشنر دفترمیں اجلاس کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،ڈوثرن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق، سی او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ،اسسٹنٹ کمشنرز، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،سی او ضلع کونسل محمد خرم اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی ای او جی بلیو ایم سی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ نے سالڈ ویسٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اوردیگر سی ای وز نے متعلقہ اضلاع کے آپریشنل ماڈل پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پورے ڈوثرن میں کوڑا کرکٹ اب نہ صرف ڈمپ نہیں کیا جائیگا بلکہ کوڑے کو بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔

اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں یہ ماڈل متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد منظور کئے جائیں گے۔ جس سے صفائی کا نطام آؤٹ سورس ہونے کے بعدٹھیکیداروں کی ادائیگیاں، مانیٹرنگ اورپرفارمنس اویلوایشن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ہوگی۔

کمشنر نوید حیدرشیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار دیہی تحصیلوں میں پھیلایا جارہا ہے اور ستھرا پنجاب یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم کڑی ہے۔

انہوں نے کمپنیوں کے سی ای اوز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈید لائن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے یکساں نطام کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے۔

Leave a reply