گوجرانوالہ: بارش کے بعدشہر کے مختلف مقامات پر نکاسی آب کا عمل شروع

بارش شہر کے کچھ علاقوں میں مسلسل اور کہیں وقفے وقفے سے جاری ہے

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) شہر میں تیز بارش کے بعد واسا کی ٹیمیں متحرک ،وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا دیئے گئے،

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر نکاسی آب کا عمل شروع کردیا گیا ہے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے نکاس کے عمل کی اسسٹنٹ کمشنرز، واسا حکام مانیٹرنگ کریں، سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نشیبی علاقوں سے نکاس عمل یقینی بنایا جائے،

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں رات 3 بجے صبح 9 بجے کے سپل کے دوران اوسطا 93.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لیاقت باغ میں سب سے زیادہ 118، ماڈل ٹاؤن میں 105، شیرانوالہ باغ میں 81 جبکہ پیپلز کالونی میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نکاسی آب کا عمل جلد جاری ہے، واسا کی تمام مشینری، عملہ فیلڈ میں موجود ہے، نکاسی آب کے آپریشن کو ایم ڈی واسا، اسسٹنٹ کمشنرز بھی مانیٹر کر رہے ہیں،اب بھی بارش شہر کے کچھ علاقوں میں مسلسل اور کہیں وقفے وقفے سے جاری ہے

Leave a reply