گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکا طوفانی بارش کے بعد نکاسی آب آپریشن،نشیبی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں کا دورہ

گوجرانوالہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کا طوفانی بارش کے بعد نکاسی آب کے آپریشن کے جائزہ کے لیے شہر کے نشیبی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں کا دورہ، شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ لیا ،

واسا گوجرانوالہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 03 بجے سے صبح 09 بجے تک 93.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر و ضلع بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، واسا، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل اور جی ڈبلیو ایم سی کا عملہ نکاسی آب، صفائی ستھرائی میں مصروف عمل رہا

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی تحصیلوں میں ڈسپوزل سٹیشنز، نکاسی آب کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے متحرک رہے، انہوں نے ضلع بھر کی تحصیلوں کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی اور میونسپل کمیٹیز کے عملہ و مشینری کو متحرک رکھا۔

ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو مشینری اور فیلڈ عملہ کو نکاسی آب کے مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ آمد ورفت ہے ایسے علاقوں میں زیادہ مشینری (ڈی واٹرنگ، سکر مشینیں) لگائی جائیں تاکہ ان علاقوں میں مسائل درپیش نہ آئیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے جی ٹی روڈ، سیالکوٹ روڈ ، بخاری روڈ، ڈی سی روڈ، سیٹلائیٹ ٹاؤن، پسرور روڈ، سول ہسپتال روڈ، جناح سٹیڈیم، کچہری روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ہدایات دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے بارشی پانی ختم ہونے تک فیلڈ میں موجود رہ کر ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ عملہ چوکس رہے تمام روڈ سائیڈز ڈرین ڈیسلٹنگ کو جاری رکھا جائے اور تمام مقامات پر نکاسی آب کے نظام کی مکمل جانچ کی جائے تاکہ بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اس کے علاوہ مون سون ایمرجنسی کیمپس میں مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے دوران فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگہی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے محکموں کے علاؤہ شہریوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ سیوریج لائنوں میں گندگی شاپر بیگز اور دیگر کچڑا مت پھینکیں۔

Leave a reply