گوجرانوالہ:صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا, احسان بھٹہ

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا‘صارفین کا عالمی دن منانے کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہی دینا ہے۔

ورلڈ کنزیومر ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صارفین غیر معیاری مصنوعات وغیر معیاری خدمات کے خلاف اپنی شکایات ضلعی تحفظ صارف کونسل / اتھارٹیز اور کنزیومر کورٹ میں درج کروائیں۔

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات،اشیاء کے معیار کے ازالہ کے لیے اس فورم کا متحرک ہونا بہت اہم اور ضروری ہے۔عدالتیں صارفین کا استحصال کرنے والوں کو سزائیں دیں تاکہ انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اس کے علاوہ عوام الناس کی قوانین سے متعلق آگاہی بھی بہت ضروری ہے

ڈائریکٹر پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل لاہور محمود احمد بھٹی نے صارفین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور کورٹ اپنا رول بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہیں، عوامی آگاہی کے لیے مختلف طریقوں سے صارفین کو ان کے حقوق سے روشناس بھی کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں کی گود سے لیکر مہد تک صارفین کو اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنا ہوگی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تحفظ صارف کونسل صارف کے تحفظ کا بہترین ادارہ ہے، صارفین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جاگیں اور حکومت پنجاب کے اس فورم سے فوری اور سستا انصاف حاصل کریں۔

Leave a reply