گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن
گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان کی رپورٹ)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن
ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک 11 ہزار 92 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 228 ناجائز منافع خوروں، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو 10 لاکھ 62 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے گئے
701 ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چھاپے مارے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف خلاف ورزیوں پر 6 مقدمات درج کرائے، 30 دکانوں، گوداموں کو سیل کیا گیا اور 36 افراد کو گرفتار کیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین کی ہے.