گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): پولیس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی گینگ کے تین افراد گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف اپنی مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ایس پی سٹی شاہدرشید کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد کی پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان عرف پھانوڈکیت وچور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں فرمان، عمر حیات اور بابر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، چار موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

Leave a reply