گوجرانوالہ:میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایوارڈ

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور میں ایک شاندار تقریب میں کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو لاہور میں ہونے والی تقریب کی ریہرسل کے لیے بورڈ سے روانہ کیا گیا ہے۔

کمشنر/چئیرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ چائے بھی پی اور انہیں مبارکباد دی۔

لاہور روانگی سے پہلے پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔دفتر کے ملازمین نے ان کی گاڑیوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں مبارکباد دی۔

تمام سٹوڈنٹس کو پنجاب پولیس کے سکواڈ کے ساتھ مکمل پروٹوکول کے ساتھ پروفیسر محمد نعیم بٹ سیکرٹری بورڈ کی سربراہی میں لاہور روانہ کیا گیا۔

Comments are closed.