گوجرانوالہ :مون سون کی پہلی بارش،کمشنرکاواسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی گوجرانوالہ میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔

کمشنر نے واسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب میں مصروف واسا کے عملہ کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک وہ ڈیوٹی پرموجود رہیں۔

ایم ڈی واسا کاشان بٹ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صبح3:40 سے5:30 تک پیپلز کالونی میں 82ملی میٹر‘ لیاقت باغ میں 73ملی میٹر‘ شیرانوالہ باغ میں 73ملی میٹر اورماڈل ٹاؤن میں 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ واسا کے تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور 10 سکر مشینیں‘5 ایکسویٹر اور225 سیور مین کے ذریعہ نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے-

انہوں نے کہا کہ 15 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 40 ڈسپوزل اسٹیشن بھی مسلسل کام کر رہے ہیں اور واسا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پرنمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Leave a reply