گوجرانوالہ:پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے.ڈپٹی کمشنر

پیٹرول پمپس کی ہڑتال کے نام پر غیر قانونی بندش کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی, محمد طارق قریشی

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی سے (نا مہ نگار محمدرمضان نوشاہی) پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے، پیٹرول پمپس کی ہڑتال کے نام پر غیر قانونی بندش کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد محمد طارق قریشی کا پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ممکنہ ہڑتال کے حوالے سے گوجرانوالہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاملات کو حل کرنے کے لیے گفتگو کا راستہ اختیار کیا جائے نہ کہ شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بنا جائے۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کسی بھی کاروباری جگہ سیل کرنے اور قانونی کارروائی سے قبل تمام اقدامات بروئے کار لانے اور مسائل کو گفتگو سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھیں تاکہ ضلع میں کسی بھی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔ پیٹرول پمپس مالکان اور ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو قانونی کارروائی عمل میں لانے کا سبب بنے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط، صدر عثمان سکندر اور پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک تھے۔

Leave a reply