گوجرانوالہ: غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے کے خلاف کارروائی، مقدمہ درج

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد اعظم مغل نے مرکز ایمن آباد کے گاؤں اکبریاں کا دورہ کیا اور ایک دکاندار کے خلاف غیر معیاری کھاد فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔
محمد اعظم مغل نے گاؤں اکبریاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کھاد کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہیں ایک دکاندار غیر معیاری کھاد فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔جس پراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے فوری طور پر اس دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پرنسپل ایگریکلچر آفیسر کا کہنا ہے کہ کھادوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل گوجرانوالہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کھاد کی دکانوں کا باقاعدہ معائنہ کریں گی اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔تاکہ غیر معیاری کھاد سے فصلوں کو نقصان نہ پہنچے اور کاشتکاروں کو مالی نقصان بھی نہ ہو.

Leave a reply