گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) تھانہ سوہدرہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کی ایک سرجیکل فیکٹری میں ڈکیتی کرنے والے "تاجو خنجر گینگ” کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ امتیاز عرف تاجو، سلیمان اور سبحان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 17 لاکھ 33 ہزار روپے نقد، ایک پمپ ایکشن رائفل، دو خنجر، دو پسٹل اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے سرغنہ امتیاز عرف تاجو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک نجی بینک میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس نے جدید سائنسی طریقوں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس کامیابی پر سی پی او گوجرانوالہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Shares: