مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پنوعاقل سے اغوا کیے گئے...

جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے...

میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان...

گوجرانوالہ : عالمی یوم بہبود آبادی، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور گرین سٹار کے اشتراک سے آگاہی واک کی گئی

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)عالمی یوم بہبود آبادی 11 جولائی کے موقع پر گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور TCI گرین سٹار کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کی

آگاہی واک ڈپٹی کمشنر دفتر سے شروع ہو کر دستگیر چوک سیالکوٹ روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، واک میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مسیحی کمیونٹی کے اکابرین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلقات عامہ، مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سول سوسائٹی اور تاجر رہنما بھی شریک تھے

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے واک کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متوازن خاندان کا شعور وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ محکمہ بہبود آبادی اور مذہبی رہنماؤں سے مل کر بھرپور عوامی آگاہی کیلئے کوشاں ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسائل کا پیش خیمہ ہے، آبادی پر قابو پا کر لاتعداد مسائل سے بچاو ممکن بنایا جا سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ خاندان کا سائز اپنے وسائل کے مطابق رکھیں تاکہ وسائل کی تقسیم بہتر ہو اور معاشرہ خوشحال ہو۔

گوجرانوالہ میں سالانہ 2.55 فیصد کے تناسب سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جو کے وسائل کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی بڑھنے والے ممالک میں سے ایک ہے، ہرروز پاکستان میں 12 ہزار 800 لوگوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد لوگوں میں متوازن خاندان کا شعور بیدار کرنا ہے، آبادی میں مزید اضافہ کے ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس تناسب سے آبادی میں اضافہ سے پر کیپٹا انکم بہت کم ہے، یہی وجہ ہے پاکستان کا کم آمدنی والے غریب ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عدنان اشرف نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے ایک بچے سے دوسرے بچے کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری، خاندان کو توازن میں رکھ کر بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت، خوراک اور بہتر مستقبل دے سکتے ہیں۔

آگاہی واک میں خصوصی طور پر شریک علامہ خالد حسن مجددی و دیگر علمائے کرام نے کہا کہ آبادی کا بڑھانا کمال نہیں بلکہ انہیں وسائل مہیا کرتے ہوئے سنبھالنا اہم ہے۔ حکومت اور ادارے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، وسائل اور آبادی میں عدم توازن مسائل کی بڑی وجہ ہے۔قران پاک میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو 2 سال تک دودھ پلائیں یہ بچے کا حق بھی ہے، زچہ و بچہ کی صحت اور بیماریوں سے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے۔

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور بہبود آبادی کے متوازن خاندان کے پیغام کو منبر و محراب سے ہر گھر اور فرد تک پہنچائیں گے۔

واک میں شریک مسیحی رہنمائوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مذہبی تقریبات میں خوشحال گھرانے کیلئے مناسب وقفے کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں