سمندری طوفان،بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل،سندھ میں ساحلی علاقے زیر آب

سمندری طوفان کراچی سے براہ راست نہیں ٹکرائے گا
0
42
toofan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کی شدت کم پڑ گئی

سمندری طوفان بائپر جوئے کے حوالہ سے محکمہ موسمیات نے 29 واں الرٹ جاری کیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد ایک درجہ کم ہو گئی ہے، آج دوپہر تک سمندری طوفان سائیکلونک سٹروم میں بدل جائے گا، شام کو اور کم ہونے کے بعد ڈپریشن میں بدل جائے گا، سندھ کے ساحلوں سے طوفان دور ہو رہا ہے ،طوفان کے اثرات سے راچی اور سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ ایک دو دن جاری رہے گا، سمندری طوفان کراچی سے براہ راست نہیں ٹکرائے گا مگر اس کے اثرات نظر آئیں گے جس کے سبب کراچی میں سمندر میں تیزی اور لہریں مزید بلند ہوں گی بارشو‌ں کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

طوفان،پاکستان مکمل طور تیار تھا لیکن بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا، شیری رحمان
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان نے بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل کر لیا پاکستان مکمل طورپر تیار تھا لیکن بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا طوفان کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے سندھ میں سجاول جیسے ملحقہ ساحلی علاقے زیر آب آئے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر زیادہ تر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا زندگیاں بچانے کے لیے شاندار اورمربوط کوششیں کی گئیں جس پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں

این ڈی ایم کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 اورکیٹی بندرسے 125 کلو میٹر دور ہے آج شام طوفان کی شدت کم ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گی 17 جون تک ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میر پورخاص اور عمرکوٹ میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

سمندر کے قریبی علاقوں سے عوام کو منتقل کیا جا چکا
طوفان بھارتی علاقے جھکاؤ پورٹ اورپاک بھارت سرحدی علاقوں سے ٹکرایا، طوفان کےزیراثر گجرات کے علاقے دوارکا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور اشتہاری بورڈز گرگئے ہیں۔ بھارت میں گجرات کے علاقوں میں زبردست ہوائیں چل رہی ہیں کہیں بارش ہو رہی ہے چھتیں گر گئی ہیں مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تا ہم ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی طوفان کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس ہے تا ہم حکومت کی کوشش تھی کہ کم سے کم جانی نقصان کے لئے شہریوں کو منتقل کیا جائے ۔ سمندر کے قریبی علاقوں سے عوام کو منتقل کیا جا چکا ہے پانچ سو کے قریب درخت طوفان کی وجہ سے گر چکے ہیں شہری اپنے ضروری سامان اور مویشیوں سمیت منتقل ہوئے ہیں بھارت میں طوفان کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی گئی تھی اور حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھےامدادی اور ریسکیو ٹیمیں بھئ متحرک ہو چکی ہیں بھارتی نیوی بھی الرٹ اور ریسکیو میں شریک ہے

امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر الرٹ،مندروں میں دعائیں
بھارتی گجرات میں 75 ہزار افراد کو منتقل کیا گیا ہے چھ سو افراد کی ٹیم بجلی کی بحالی کے لیے تیار ہے مندروں میں طوفان سے بچاو کے لیے پجاری دعائیں مانگ رہے ہیں امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر بھی حکومت نے الرٹ کر رکھے ہیں گجرات کے وزیراعلی نے کئی علاقوں کا معائنہ کیا جام نگر میں شدید بارش ہوئی جس سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ،امت شاہ نے خصوصی اجلاس بلایا اور ہر گھنٹے بعد طوفان کی اپڈیٹ لے رہے ہیں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا یے بھارت میں ماضی میں کئی طوفان آئے اور شدید نقصان ہوا تا ہم اس بار حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔ سمندر کے کنارے رہنے والے افراد کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے دور دراز علاقوں میں منتقل کیا ۔

طوفان نے بھارت سمیت دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے
سمندری طوفان کی رفتار کو مانیٹر کیا جا رہا ہے دنیا کی نظریں طوفان پر جمی ہوئی ہیں دس دن گزر گئے طوفان کی رفتار کم نہیں ہوئی یہ سب سے لمبے عرصے تک چلنے والا طوفان یے چھ اور سات جون کو طوفان کی رفتار میں اضافہ ہو تو آٹھ اور نو جون کو رفتار مزید تیز ہو گئی عموما کسی طوفان کا پیریڈ اتنا لمبا نہیں ہوتا جتنا اس طوفان کا ہو چکا ہے ، طوفان کی سپیڈ مختلف دنوں میں مختلف رہی جس کی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان زیادہ نقصان ہو سکتا ہے ایسا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان نے بھارت سمیت دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

درخت تنکوں کی طرح گرتے نظر آئے، بھارت میں طوفان کے مناظر
بھارتی گجرات میں جب طوفان سمندر سے ٹکرانے والا تھا تو سمندر باہر آنے کو بیتاب نظر آتا تھا ، دن کو سب صحیح تھا مگر رات کے وقت طوفان کی وجہ سے ماحول ڈراؤنا ہو گیا آس پاس درخت ہیں اور قریبی علاقوں کی بجلی معطل کر دی گئی ہے بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں ، 110 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان کی وجہ سے سمندر میں کھڑی کشتیوں کی رسیاں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے کئی کشتیاں ڈوب گئیں، ہوا کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے سمندر کے قریبی علاقوں میں کچے مکان گر چکے ہیں درختوں کے گرنے سے بھی گھر گرے ہیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ،طوفان گجرات کے قریب آیا تو جام نگر کے علاقے میں ایک لمبا درخت گرنے کی وجہ سے کم از کم چار گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، درخت تنکوں کی طرح گرتے نظر آئے ، سڑکوں پر ہر طرف درخت گرنے کی وجہ سے راستے بند ہو چکے ہیں جسکو کھولنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں سمندر کے کنارے ماربل سے تیار کردہ اوپن تھیٹر بھی طوفان کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے چھتوں کے شیڈ بھی تنکوں کی طرح آڑ رہے تھے ،طوفان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافی کئی علاقوں میں موجود ہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کوریج کی جا رہی ہے جام نگر میں ایک مندر کو بھی نقصان پہنچا ہے

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

 جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

 پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

 کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

Leave a reply