گجرات کے علاقے کھٹالہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ شاہ حسین، خواجگان روڈ، غریب پورہ روڈ، قمر سیالوی روڈ، اور چاہ بڈھے والا سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔
میونسپل کارپوریشن، ضلعی کمپلیکس، واپڈا دفاتر اور اولڈ ڈی پی او آفس کے ارد گرد بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی خراب ٹربائنیں ایک ماہ بعد بھی درست نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے شہر جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بارش کے بعد کی صورتحال بہتر ہو سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved