وفاقی وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا
وزارت داخلہ نے دہشت گردی کرنے والی دو تنظیموں کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے اس ضمن میںنوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں تنظیموںپر پابندی عائد کر دی گئی ہے،دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے
دونوں تنظیموںپر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1999 کے تحت ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،حکام کا دعویٰ ہے کہ گل بہادر گروپ افغانستان سے کام کر رہا ہے اور اس کا ٹی ٹی پی سے قریبی رابطہ ہے۔ گل بہادر گروپ کے پی کے میں سرگرم ہے جبکہ مجید بریگیڈ بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست بھی اپ ڈیٹ کر دی ہے –