آج دنیا کے کئی ممالک میں ‘گلابی سپر مون’ دیکھا گیا ۔
چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو ، سال کے پہلے سپرمون کو ‘گلابی سپر مون’ کا نام دیا گیا ۔
خیال رہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے اور یہ پورے چاند کی اوسط جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا نظر آتا ہے جب کہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے، وہ اس کی رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی امریکا کے جنگلات میں اپریل کے مہنے میں کھلنے والے ‘پنک موس’ نامی پھولوں کی مناسبت سے اسے گلابی سپر مون کہا جاتا ہے۔

‘گلابی سپر مون’ دنیا میں کہاں کہاں دیکھا گیا ۔
Shares: