سیل کے نام پر گمراہ کن اشتہارات پر برانڈز کو نوٹسز جاری ہو گئے

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)نے مختلف رٹیلز اسٹورز کی جانب سے سیزن کی اختتامی سیل کے نام پر ڈسکائونٹ کے نام پر گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر بیس مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے ڈسکائونٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لی ہے کمپٹیشن کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا۔سروے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر ایک متاثر کن شرح جیسے کہ پچاس فیصد تک ڈسکاونٹ اور تیس فیصد تک کے اعلانات آویزاں کر رکھے ہیں تاہم اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ ڈسکائونٹ، جس کا اعلان کیا گیا، وہ کسی بھی ہی کم مقبول پراڈکٹ پر آفر کیا گیا ہے جبکہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاونٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

یہ رٹیلر اسٹور ،ڈسکاونٹ کے گمراہ کن اعلان اور اشتہارات صرف صارفین کو راغب کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں، جن سے خریداری کرتے وقت صارفین کو الجھن اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں ایسے اشہارات اور اعلانات، ایڈورٹائزنگ کی ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں ایک کمپنی اپنی پراڈکٹ کی ناقابل یقین حد تک کم قیمت کی تشہیر کرتی ہے جس کا مقصد صارفین کو راغب کر کے، لیکن اصل میں تشہیر کردہ اشیا کے بجائے اپنی کمتر یا متبادل سٹاک کا خاتمہ ہوتا ہے۔کسی اشہار یا پراڈکٹ کی تاہم سی سی پی کے سروے میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا کہ کچھ برانڈز تمام یا مخصوص اشیا پر ڈسکاونٹ کی واضح اور درست معلومات فراہم کر رہے تھے، جس کو کمیشن کی جانب سے سراہا گیاکمپٹیشن کمیشن تما رٹیل برانڈز کو تنبیہ کرتا ہے کہ وہ ڈسکاونٹ کی پیشکش کے دوران اشیا کی اصل قیمت میں کمی اور دستیاب سٹاک بارے میں درست معلومات فراہم کریں اور اگر ڈسکاونٹ کی شرح بتایا مقصود ہے کہ واضح اعلانات کریں۔مبہم اور غیر واضح اعلانات پر کمٹیشن ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاء جا سکتی ہے کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاونٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے تا کہ وہ گمراہ کن مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بنیں۔

Comments are closed.