مسابقتی کمیشن کی جانب سے گزشتہ مالی سال کارٹلایزیشن اور گمراہ کن مارکیٹنگ پر کمپنیوں کو ایک ارب روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مسابقتی کمیشن نے گمراہ کن مارکیٹنگ کرنے اور گٹھ جوڑ بنا کر قیمتوں کو فکس کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث کاروباری اداروں کے خلاف 12 آرڈر جاری کیے،مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر یہ جرمانے کھاد، پولٹری، آٹوموبائل، فارماسیوٹیکل، رئیل اسٹیٹ، خوراک، صحت و صفائی کی مصنوعات، پینٹس اور تعلیم کے شعبوں سے منسلک کاروباری اداروں پرعائد کیے گئے،اس سال کمیشن کے 12 آرڈرز میں سے گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف 8، گٹھ جوڑ بنا کر قیمتیں فکس کرنے پر 3 جبکہ ایک آرڈر لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کے غیرقانونی استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے کمیشن کی قانونی حدود متعین کرنے کے لیے کیا گیا۔

Shares: