سیالکوٹ( باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو )بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات، گردوارہ بابے دی بیر صاحب میں یاتریوں کی آمد

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں بابا گرونانک کے 555ویں یوم پیدائش کے موقع پر دنیا بھر سے سکھ یاتریوں اور سنگتوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو تاریخی گردوارہ بابے دی بیر صاحب میں اپنے مذہبی پیشوا سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں اور مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ ایوب بخاری نے گردوارہ کا دورہ کیا اور سیوا دار سردار جسکرن سنگھ سدھو کے ہمراہ سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

حکومت پاکستان اور پنجاب نے اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ سردار جسکرن سنگھ سدھو نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے اور مقامی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ یاتریوں کے لیے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Shares: