گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں ،فواد چودھری، شہزاد اکبر نے کیا کام کیا؟ سرینا عیسیٰ پھٹ پڑیں
گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں ،فواد چودھری، شہزاد اکبر نے کیا کام کیا؟ سرینا عیسیٰ پھٹ پڑیں
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ سرینا عیسٰی کے دلائل جاری ہیں جسٹس مقبول باقرنے سریناعیسٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں دلائل مکمل کریں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ عدالتی فیصلے کے نتیجہ میں آئی،جسٹس منصور علی شاہ نے سرینا عیسٰی سے سوال کیا کہ عدالتی فیصلے میں کیا غلطی ہے وہ بتائیں،سرینا عیسیٰ نے کہا کہ میرے بینک اور ٹیکس ریکارڈ کا جائزہ میرا شوہر تک نہیں لے سکتا،ایف بی آر رپورٹ اجازت کے بغیر سپریم کورٹ بھی نہیں دیکھ سکتی،اجازت کے بغیر ٹیکس ریکارڈ سپریم جوڈیشل کونسل بھی نہیں دیکھ سکتی ٹیکس ریکارڈ میرا اور ایف بی آر کا باہمی معاملہ ہے،آدھے سچ پر مبنی رپورٹ کا کچھ حصہ میڈیا کو لیک کیا گیا،فواد چودھری اور شہزاد اکبر جیسے لوگ ایک لائن پکڑ کر ڈھنڈورا پیٹیں گے،گزشتہ دو برس کے دوران ہزاروں بار مرچکی ہوں،سپریم کورٹ سے اپنا حکم واپس لینے کی استدعا کرتی ہوں،
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ججز دستاویزت کا جائزہ سائل کی مرضی پر لیں،گزشتہ روز آپ اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ایف بی آر کی رپورٹ مانگی تھی،سرینا عیسیٰ نے کہا کہ خفیہ ٹیکس معاملات کی رپورٹ میرے علم میں لائے بغیر جمع کرانا غیر قانونی ہے،دو سال سے میری زندگی ٹاک شوز میں زیر بحث ہے، فواد چودھری، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان نے نجی زندگی کو پبلک کیا، ایف بی آر چیئرمین کا رپورٹ پیش کرنا غیر قانونی ہے، میں نے رپورٹ کیلئے درخواست نہیں کی عدالت نے خود دینے کا حکم دیا،سپریم کورٹ کا مجھے ایف بی آررپورٹ بھیجنے کا حکم درست نہیں تھا، میں نے ٹیکس اور پیسے ٹرانسفر کرنے کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں، عدالت نے فیصلہ کرتے ہوئے میری دستاویزات کا درست جائزہ نہیں لیا،
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟
قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین شکنی غداری ،دین میں کوئی زبردستی نہیں تو قانون میں زبردستی کیسے ہوسکتی ہے ؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے کی مسترد
ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ،مجھے پاگل شخص قرار دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
شہزاد اکبرکو جیل میں ہونا چاہیے ،قاضی فائز عیسیٰ،آپ تحمل کا مظاہرہ کریں، جسٹس مقبول باقر
فروغ نسیم نے طنز کیا تھا کہ سلائی مشین سے لاکھوں پاونڈز بنائے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عدالت میں جو جھوٹ بولے گئے وہ سامنے لانا چاہتا ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ