گزشتہ ہفتے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں اعشاریہ ایک چار فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح تینتالیس اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے ملک میں چکن، دال، انڈے اور بڑے گوشت سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی معمولی کمی سے تینتالیس اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ایک سال میں ٹماٹر ایک سو تینتیس فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چکن، گڑ، چائے، دال مونگ، انڈے، دال ماش اور بیف مہنگا ہوا۔ گندم کا آٹا، انرجی سیور، ایل پی جی، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔تاہم ٹماٹر، آلو، پیاز، چائے، دال چنا، لہسن کی قیمتوں میں کمی آئی۔ سالانہ بنیاد پر ٹماٹر ایک سو تینتیس فیصد، سرخ مرچ بیاسی فیصد اور گندم کا آٹا باسٹھ فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز گیارہ سو آٹھ فیصد بڑھ گئے۔ ایک سال کے دوران سگریٹس کی قیمتوں میں بھی ترانوے فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کے مقابلے پیاز اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی۔