گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کلہوگا،افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے،گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی۔پرواز پی کے 503 کو گوادر ائیرپورٹ پرواٹر سیلیوٹ دیا جائے گا،گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔گوادر اور مسقط کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر اس روٹ پر چھوٹا اے ٹی آر طیارہ چلے گا جس میں 48 مسافروں کی گنجائش ہے۔
نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، پاکستان کسٹمز، ایف آئی اے، انٹی نار کوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے عملے کو پہلے ہی تعینات کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت 30 دسمبر کو گوادر ایئرپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ اگلے مرحلے میں گوادر اور کراچی کے درمیان بھی ہفتہ وار تین پروازیں شروع کی جائیں گی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ گوادر سے اندرون ملک پروازیں شروع کرنے کے لیے ملک کی نجی ایئرلائنز کے علاوہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے چین، عمان اور متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
بلوچستان کے جنوب مغربی ساحلی شہر میں واقع چار ہزار 300 ایکڑ (17 مربع کلومیٹر )رقبے پر پھیلا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے ) پاکستان کا سب سے بڑا ہوئی اڈہ ہے جس پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے بھی اتر سکتے ہیں۔یہ پاک چین اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ سمجھا جاتا ہے جسے چین کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔
جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے
صدر ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کردی
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم.تحریر:اعجازالحق عثمانی
"سنو نیوز” بحران کا شکار، ملازمین کو نوٹس ،پی یو جے کارکنان کی حمایت میں آگئی